• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آصف زرداری دوسری بار صدر بننے والے ملک کے پہلے سربراہ ہوں گے، بلاول بھٹو

شائع March 7, 2024
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں والد کو کہتا ہوں کہ اس بار آپ ملکہ برطانیہ طرز کے سربراہ مملکت ہوں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں والد کو کہتا ہوں کہ اس بار آپ ملکہ برطانیہ طرز کے سربراہ مملکت ہوں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں والد کو کہتا ہوں کہ اس اس بار آپ ملکہ برطانیہ طرز کے سربراہ مملکت ہوں گے جب کہ وہ دوسری بار صدر بننے والے ملک کے پہلے سربراہ ہوں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وزیر اعظم کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صدارتی انتخاب میں کامیابی پر تاریخ رقم کریں گے، پہلی بار منتخب ہونےپر آصف زرداری طاقت ور ترین صدر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں والد کو کہتا ہوں کہ اس بار آپ ملکہ برطانیہ طرز کے سربراہ مملکت ہوں گے، پہلے دور میں صدر زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمان کو دیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری دوسری بار صدر بننے والے ملک کے پہلے صدر ہوں گے، میثاق جمہوریت کے تحت جوڈیشل اصلاحات کا نامکمل مشن پورا کریں گے۔

آئن اسٹائن کی طرح شہباز شریف چیلنجز سے نہیں ڈریں گے، آصف زرداری

حکمران اتحاد کی جانب سے صدر مملکت کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ویزراعظم ڈریں گے نہیں۔

سابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وزیر اعظم کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم شہبازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، بھرپور سپورٹ کریں گے، پاکستان کی زمینوں میں اتنا زورہے کہ اناج پیدا کرسکے، آئین اسٹائن کی طرح شہبازشریف بھی چیلنجز سے نہیں ڈریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024