• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ

شائع March 7, 2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا۔

میچ آفیشلز کی جانب سے ایکشن رپورٹ کیے جانے کے بعد خدشہ ہے کہ عثمان طارق کو ایونٹ میں مزید باؤلنگ سے روک دیا جائے گا۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔

عثمان طارق نے پاکستان سپر لیگ کے 3 میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024