• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: سفاری پارک میں ریستوران، گھڑ سواری اور شوٹنگ رینج کا افتتاح

شائع March 7, 2024
—فائل/فوٹو: ڈان
—فائل/فوٹو: ڈان

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں ریستوران، گھڑ سواری،کاؤ بوائے کیفے اور شوٹنگ رینج کا افتتاح کر دیا۔

افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تفریح کی مزید سہولتیں فراہم کریں گے، کراچی کے تمام اضلاع میں نئے پارکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پہلے سے تعمیر شدہ پارکوں کی تزئین و آرائش اور از سر نو تعمیر کر رہے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی، سندھ حکومت کے قیام کے بعد اب کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفاری پارک کو مزید بہتر کریں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تفریح کے کئی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے بڑے بڑے پارکوں میں انڈور گیمز، سائیکلنگ، گھڑ سواری اور دیگر تفریحی سہولیات مہیا کی جائیں گی، کراچی کے تمام اضلاع میں بلا امتیاز و تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان صحت مندانہ زندگی کی طرف راغب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ہمارے ہاتھ مضبوط کریں، ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے، کراچی کی ترقی بلاول بھٹو کا خواب ہے اور پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024