• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:18am Sunrise 5:41am
  • ISB: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:18am Sunrise 5:41am
  • ISB: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am
Live Election 2024

مارکیٹ میں اس وقت 3 قسم کے فارم 45 موجود ہیں، کامران بنگش

شائع March 7, 2024

رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کامران بنگش نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت 3 قسم کے فارم 45 موجود ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ 8 صوبائی حلقوں پرپیٹیش دائر کی گئی تھی، ریٹرننگ آفسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران آفس میں موجود نہیں، الیکشن کمیشن سمیت آراو آفس میں کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 دن گزر گۓ ہیں مگر تاحال فارم 45 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں ہوا، تیمور سلیم جھگڑا کے حلقہ کا فارم 45 اپلوڈ کیا، مگر ایک گھنٹے بعد غائب ہوگیا ہے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اس وقت 3 قسم کے فارم 45 موجود ہیں، پشاور ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے کہ وہ تصدیق شدہ فارم 45 جاری کریں لیکن ہمیں 8 تاریخ والے نہیں بلکہ نئے فارم 45 فراہم کیے جارہے ہیں جو ہمیں منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جاری کی جائے، فارم 47 اور فارم 48 خود سے بنائے گے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025