• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: کیماڑی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار

شائع March 7, 2024
—فائل فوٹو / اے ایف پی
—فائل فوٹو / اے ایف پی

کراچی کے ضلع کیماڑی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سی ٹی ڈی سندہ نے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس میں 30 مشتبہ افراد کو ’تلاش ایپ‘ کے ذریعے چیک کیا گیا۔

آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرکے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندہ کے مطابق ملزم امیر حاتم ولد طوطی خان کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد محمد نعیم عرف خاکسار کا بھائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024