• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست ، لاہور قلندرز کو سیزن میں پہلی فتح مل گئی

شائع March 6, 2024
لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر زمان خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4  وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی سی بی
لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر زمان خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیزن کے اپنے 8ویں میچ میں بالاخر پہلی فتح حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان شاہین شاہ نے 14 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاپ آرڈر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا اور صرف 38 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 41 اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم نے 29 رنز بنا کر میچ جتوانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

اسلام آباد کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور یوں لاہور قلندرز نے یہ میچ 17 رنز سے اپنے نام کرکے سیزن میں اپنی فتح سمیٹ لی۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر زمان خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس شکست کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلے آف میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024