• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل 9: کراچی نے کوئٹہ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع March 6, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو باؤلرز نے فیصلہ درست ثابت کر دکھایا۔

کوئٹہ کی پانچ وکٹیں 89 رنز پر گر گئی تھیں تاہم سعود شکیل کے 33 رنز کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم 118 رنز تک پہنچ سکی۔

کراچی کنگز کے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلیسنگ مزاربانی اور زاہد محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں شان مسعود جلد آوٹ ہوئے مگر ٹم سیفرٹ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس اور شعیب ملک نے 27، 27 رنز اسکور کیے۔

کراچی نے ہدف 3 وکٹوں پر 16ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کے محمد عامر، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024