• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

امریکا: ریاست ٹینیسی میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

شائع March 6, 2024
—فوٹو: ایکس
—فوٹو: ایکس

امریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ حادثے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق یہ حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق نیش وِل کے جان ٹیون ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا کہ ان کے طیارے کا انجن فیل ہورہا ہے اور اسے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت درکار ہے۔

تاہم کچھ ہی لمحوں بعد ایک انجن والا چھوٹا نجی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025