بلوچستان نیشنل پارٹی کا صدر کے انتخاب میں محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان
بلوچستان نیشنل پارٹی نے صدارتی الیکشن میں محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
رہنما بی این پی مینگل ساجد ترین کے مطابق پارٹی کے سینٹ اور قومی اسمبلی میں تین ووٹ ہیں، پارٹی قائد اختر مینگل اور سینیٹرز محمود خان اچکزئی کو ووٹ دیں گے۔
ساجد ترین کا مزید کہنا ہے کہ ان کی جماعت کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتی ہے۔