• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی ایس ایل 9: پشاور نے ملتان کو 4 رنز سے ہرا دیا

شائع March 5, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
پشاور نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے — فوٹو: پی ایس ایل
پشاور نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے — فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایک بار پھر صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب بائیس گیندوں پر 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انہوں نے پانچ چھکے اور تین چوکے لگائے۔

بابر اعظم نے چالیس گیندوں پر 64 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

حسیب اللہ خان کے 31 اور رومین پاول کے 23 رنز نے بھی ٹیم کے بڑے ہدف میں کردار ادا کیا۔

یوں پشاور نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 3 وکٹیں لیں جبکہ کرس جورڈن 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان کو 35 کو اوپننگ شراکت ملی جس کے بعد وقتاً فوقتاً وکٹیں گرنے سے اس کی رنز بنانے کی رفتار مطلوبہ اوسط سے کم رہی اور پوری ٹیم مقرر اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز ہی بنا سکی۔

ملتان کے افتخار احمد سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے لیکن ان کی شاندار ہٹنگ بھی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی، جبکہ کپتان محمد رضوان 32 رنز بنا سکے۔

پشاور کے عامر جمال نے 2 جبکہ مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024