• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایک گھنٹے بعد فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس بحال

شائع March 5, 2024
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

سوشل ویب سائٹ فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

تینوں پلیٹ فارمز کی سروسز 5 مارچ کی رات 8 بجے کے بعد ڈاؤن ہونا شروع ہوئی تھیں اور صارفین کے اکاؤنٹ از خود لاگ آؤٹ ہوگئے تھے۔

تینوں پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے تینوں پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپنی کے ماہرین سروسز بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

میٹا کے پیج پر تصدیق کی گئی تھی کہ دنیا بھر کے صارفین کو فیس بک لاگ ان میں مسائل کا سامنا ہے اور کمپنی کے ماہرین مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔

میٹا کی جانب سے اپنے پروفیشنل پلیٹ فارم ورک پلیس پر بھی لاگ ان ہونے کی کوشش کے وقت پیغام دیا جانے لگا تھا کہ جلد ہی صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کمپنی نے پلیٹ فارمز کی سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ
کمپنی نے پلیٹ فارمز کی سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ

اگرچہ میٹا کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کمپنی تینوں پلیٹ فارمز کی سروس میں آنے والے مسئلے سے متعلق آگاہ ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تینوں پلیٹ فارمز کس خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کے کاؤنٹس پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوئے تھے صارفین کے اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور کوششوں کے باوجود صارفین اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پائے۔

فیس بک کے علاوہ تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس بھی ڈاؤن رہی—اسکرین شاٹ
فیس بک کے علاوہ تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس بھی ڈاؤن رہی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024