• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

مبینہ دھاندلی، مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

شائع March 5, 2024
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کمیشن بنائیں—فائل فوٹو / امیجز
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کمیشن بنائیں—فائل فوٹو / امیجز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں کی گئی مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کمیشن بنائیں، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک میں قانون کی عملداری ہونی چاہیے، ہم اپنے نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسا نظام لائیں گے جس کے بعد مینڈیٹ چوری نہیں ہو سکے گا، ہمارے کارکنان اور خواتین بھی جیلوں میں ہیں، مطالبہ کرتے ہیں ان کا محاسبہ کیا جائے جن کو 9 مئی واقعات سے فائدہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان ہمارا ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری اور ادارے بھی ہمارے ہیں، مرکزی حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا، ووٹ چرانے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، پی ٹی آئی مبینہ انتخابی دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کرے گی، صوبائی دارالحکومت پشاور میں خود احتجاج کی قیادت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے، صوبے میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کریں گے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مینڈیٹ ’چوروں‘ سے بات کرنے سے روک دیا، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے حمایت یافتہ قانون سازوں کو ان ایم این ایز کے ساتھ مشغول ہونے سے روک دیا ہے جنہوں نے ’پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا‘۔

پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے واضح ہدایات دی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے ساتھ مشغول ہونے سے ہر چیز عوام کو مذاق کی طرح نظر آئے گی۔‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ ’عمران خان نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا 15، 20 ایم این ایز کی نہیں بلکہ پوری پارٹی کی ذمہ داری ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان شا اللہ اگلی بار پوری اپوزیشن احتجاج کے لیے فلور پر کھڑی ہوگی۔‘

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024