• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

شائع March 5, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی، ضمانت پانے والوں میں محمد اسلم ،رضوان اللہ ،کامران خان ،محمد اویس سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024