• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، بھارتی اداکارہ

شائع March 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے پاکستانی ڈراموں اور خصوصی طور پر اقرا عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اتنے اپنے ملک میں نہیں دیکھے جاتے، جتنے بھارت میں دیکھے جاتے ہیں۔

عائشہ خان اب تک متعدد بھارتی ڈراموں اور متنازع ریئلٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

حال ہی میں عائشہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاروں اور یہاں کے ڈراموں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اقرا عزیز کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ انہیں بہت پسند ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اقرا عزیز سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پیاری ہے اور اگر انہیں ان کے ساتھ کسی طرح کے بھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ نادیہ افگن کی بھی تعریفیں کیں اور برملا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کریں گی۔

میزبان نے جب انہیں یاد دلایا کہ ایک تو وہ مسلمان ہیں اور دوسرا وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا چاہتیں ہیں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے گھر آجائیں گے؟

اس پر عائشہ خان نے کہا کہ کوئی بات نہیں، وہ صرف ڈراموں میں کام کرنے کی ہی بات تو کر رہی ہیں۔

اسی دوران عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا مواد بہت اچھا ہے، ان کے ڈرامے اتنے اپنے ملک میں نہیں دیکھے جاتے، جتنے ان کے ڈرامے بھارت میں دیکھے جاتے ہیں۔

عائشہ خان سے قبل بھی متعدد بھارتی اداکارائیں اور اداکار پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں کر چکے ہیں اور وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024