محمود خان اچکزئی کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، صدر کے انتخاب میں حمایت کی درخواست
صدر مملکت کے عہدے کے لیے سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کی۔
قیصر شریف نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے جماعت اسلامی سے صدر کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی جس پر جماعت اسلامی مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔