• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

نہال نسیم سر سے پاؤں تک میرا اسٹائل کاپی کرتی ہیں، آئمہ بیگ

شائع March 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم سر سے پاؤں تک ان کے اسٹائل کو کاپی کرتی ہیں جو کہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے ہمراہ بات کرتی دکھائی دیں۔

احمد علی بٹ نے ان سے سوال کیا کہ ان کے خیال میں وہ کون سی گلوکارہ ہیں، جنہیں ان کے نام اور کام کے مقابلے زیادہ شہرت مل رہی ہو؟ اس پر گلوکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایسی کوئی گلوکارہ نہیں ہیں۔

آئمہ بیگ مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ البتہ ایسی متعدد گلوکارائیں ہیں جنہیں ان کے نام اور کام کے مقابلے کم شہرت یا پذیرائی ملی ہے، ایسی گلوکاراوٗں میں نیہا اور نرملا بھی ہیں۔

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے آئمہ بیگ کہتی ہیں کہ لیکن انہیں ایک گلوکارہ کی بات کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے، انہیں معلوم ہے کہ مذکورہ گلوکارہ کا کیریئر کیسے شروع ہوا اور وہ کیسے آگے بڑھیں۔

آئمہ بیگ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں نہال نسیم کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، کیوں کہ انہوں نے سر سے پاؤں تک ان کے اسٹائل کو کاپی کر رکھا ہوا ہے۔

گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ نہال نسیم نہ صرف ان کی گلوکاری اور آواز کو کاپی کر لیتی ہیں بلکہ انہوں نے خود کو سر سے پاؤں تک ان جیسا ہی بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے جب بھی کوئی پوچھتا ہے کہ ان کی کامیابی اور خوشی کی کیا بات ہے تو وہ نہال نسیم کا نام لیتی ہیں جو کہ انہیں مکمل طور پر کاپی کرتی ہیں۔

آئمہ بیگ نے نہال نسیم کی جانب سے انہیں کاپی کیے جانے کو اپنے لیے اعزاز اور فخر قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024