شہباز شریف کا وزیراعظم کا حلف لینے سے قبل بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرریاں، تبادلے
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے وزیراعظم کا حلف لینے سے قبل ہی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرریاں اور تبادلے کردیے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے سیکریٹری محمد خرم آغا کو تبدیل کردیا گیا ہے، ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر اسد الرحمٰن گیلانی کو وزیراعظم کے نئے سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسدالرحمٰن گیلانی اس سے قبل پاور ڈویژن میں سیکریٹری تعینات تھے۔
اس کے علاوہ سیکریٹری تجارت صالح فاروقی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی جگہ خرم آغا نئے سیکرٹری تجارت تعینات ہوگ۴ے ہیں۔
سیکرٹری تجارت صالح فاروقی کو اسٹبلمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔