• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اننت امبانی کی شادی پر بل گیٹس نے کیا کہا؟

شائع March 4, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

ایشیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بھارتی میڈیا کو مختصر انٹرویو دیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریب میں شرکت کی ہے۔

وہ یکم مارچ کو تقریب میں پہنچے تھے، رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بل گیٹس نے پہلی بار کسی بھارتی شادی میں شرکت کی ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بل گیٹس نے ایک مختصر انٹرویو میں ہنستے ہوئے کہا کہ ’پہلی بار کسی بھارتی شادی میں شرکت کی ہے اور اس کی شروعات شاندار ہے، اب کسی اور بھارتی شادی میں جانا مشکل ہوگا، میں امبانی خاندان کو جانتا ہوں، اس میں شرکت کے لیے خاص طور پر اپنا دورہ پلان کیا تھا‘۔

بل گیٹس نے بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی میں شرکت کے لیے خود جاکر کپڑے خریدے، اس لیے یہ میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ تھا۔‘

یاد رہے کہ بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔

تقریبات میں کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، ورون دھون سمیت بولی وڈ کے بڑے نام بھی ایک چھت کے نیچے موجود تھے، بولی وڈ کے خانز کے نام سے مشہور شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی شرکت کی۔

اننت امبانی کی شادی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے، جس کی اصل وجہ مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت ڈزنی کے سی ای او اور دیگر امیر ترین بزنس ٹائیکوں کی آمد ہے۔

28 سالہ اننت امبانی جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024