• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف درخواست، فریقین سے جواب طلب

شائع March 4, 2024
—فائل فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر
—فائل فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وکیل شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔

شیر افضل مروت نے دلائل دیے کہ عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی انہیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو اپنے وکلا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024