• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

عامر، سلمان اور شاہ رخ خان کی اننت امبانی کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

شائع March 3, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بولی وڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔

اس دوران کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، ورون دھون سمیت بولی وڈ کے بڑے نام بھی ایک چھت کے نیچے موجود تھے، بولی وڈ کے خانز کے نام سے مشہور شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی شرکت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بولی وڈ اسٹارز ایک بس میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچے۔

انسٹاگرام اور ایکس پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، سلمان خان نے سیاہ کُرتا پہنا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔

تینوں بولی وڈ اسٹاز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناٹو ناٹو‘ پر رقص کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

شائقین بھی تینوں خانز کو پرفارمنس کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوتے دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

ایک اور ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اکیلے اسٹیج پر اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر رقص کرکے مداحوں کے دل جیتے۔

دوسری جانب ایک ویڈیو میں دپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ڈانڈیا رقص کررہی ہیں۔

اس دوران مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی تصاویر بنوائیں۔

سوشل میڈیا پر اننت امبانی کی شادی پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ صرف امبانی فیملی ہی تمام بولی وڈ اسٹارز کو دیسی باراتی کی طرح ایک بس میں بٹھا سکتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ امبانی نے وہ کردکھایا جو بولی وڈ ڈائریکٹرز 35 سالوں سے نہ کر پائے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ لوگ شادیوں کے لیے سوشل میڈیا مینجرز کو ہائیر کرتے ہیں لیکن امبانی نے اپنی شادی میں سوشل میڈیا کے مینجر کو ہی بلا لیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024