• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پی ایس ایل چھوڑنے والے پولارڈ کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت کی تصاویر وائرل

شائع March 3, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) درمیان میں ہی چھوڑنے والے کراچی کنگز کے بلے باز کیرون پولارڈ بھارت میں بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شاندار شادی میں شرکت کے لیے ٹیم سے عارضی طور پر رخصت لی ہے۔

بھارت کے شہر جام نگر میں ایشیا کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔

کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے کیرون پولارڈ چند روز کے لیے اس شادی میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچ چکے ہیں۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولارڈ 4 فروری کو راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

بھارت پہنچنے کے بعد انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، شادی کے موقع پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے پولارڈ نے مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

اس کےعلاوہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو اور نکولس پورن کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر پولارڈ کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

کئی بھارتی صارفین نے بھی پاکستانی لیگ پر ٹرولنگ کرتے ہوئے کہا کہ ’پولارڈ پی ایس ایل کے درمیان شادی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، پی ایس ایل کی کوئی عزت نہیں ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024