شہباز شریف نے ڈیفالٹ سے بچایا، اب معیشت کو استحکام دیں گے، مریم اورنگزیب
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا، اب ان شا اللہ معیشت کو استحکام دیں گے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا، پھر سے شروع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہو گا، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔