• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

جنید خان سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر حرا مانی کو تنقید کا سامنا

شائع March 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کی جانب سے ایک تقریب میں اداکار و گلوکار جنید خان سے گلے ملنے کی ویڈیو پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دونوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں پرفارمنس کی تھی اور حر امانی پرفارمنس سے قبل جنید خان سے گلے ملی تھیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی اداکار سے گلے ملتے ہوئے تقریب میں موجود افراد کو درخواست کرتی ہیں کہ گلوکاری کرنے پر انہیں ٹرول نہ کیا جائے۔

بعد ازاں حرا مانی تقریب میں مرحومہ نازیہ حسن کے گانے کو گنگناتی دکھائی دیتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حرا مانی پر تنقید کی گئی، نہ صرف ان کی گلوکاری کو بدترین قرار دیا گیا بلکہ انہیں جنید خان سے گلے ملنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صارفین نے حرا مانی کی جانب سے اداکار سے گلے ملنے پر اداکارہ کے شوہر کے لیے کمنٹس کیے کہ وہ کس طرح اپنی بیوی کو دوسرے مردوں سے گلے ملنے کی اجازت دیتے ہیں؟

کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ کو اس قدر جنید خان سے بے تکلف ہوکر گلے نہیں ملنا چاہئیے تھا۔

بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ حرا مانی کے شوہر دوسری خواتین کے ساتھ گلے ملتے ہیں تو اداکارہ بھی دوسرے مردوں کے ساتھ ایسے ہی ملتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024