• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

عمران خان کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا، شیر افضل مروت

شائع March 2, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اس وقت تک احتجاج جاری رکھے گی جب تک سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ عدلیہ کی نگرانی میں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حقیقت ’قیدی نمبر 804 کا مینڈیٹ چوری کرنا‘ ہے۔

انہوں نے مظاہرین سے کہا کہ ’عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، بشریٰ بی بی، یاسمین راشد، صنم جاوید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گزشتہ دو سالوں سے ہم پر مسلط فاشسٹ حکومت نے بلاجواز جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بے قصور ہیں لیکن سات ماہ سے قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کا واحد گناہ ’ایبسولوٹی ناٹ‘ کا نعرہ لگانا اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ’ہم عدالتوں، پارلیمنٹ اور سڑکوں پر اس وقت تک اپنی جدوجہد اور احتجاج جاری رکھیں گے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کر دیا جاتا اور ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا۔‘

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024