• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

لاہور: گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

شائع March 2, 2024
سبزہ زار پولیس نے ملزم بلال کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
سبزہ زار پولیس نے ملزم بلال کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور کے علاقے سبزہ زار کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ قاتل شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔

ملزم بلال نے ایک دن جھگڑے کے بعد اپنی بیوی راحت بی بی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا جو تین کمسن بچوں کی ماں تھی۔

سبزہ زار پولیس نے ملزم بلال کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024