• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ماڈل عمارہ چوہدری خودکشی کرنے والے دوستوں کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

شائع March 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ عمارہ چوہدری جوانی میں ہی ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کرنے والے دو دوستوں کی بات کرتے ہوئے ٹی وی شو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔

عمارہ چوہدری حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں وہ زندگی کے افسوس ناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے جاننے والے دو نوجوان دوستوں نے گھریلو مسائل اور حالات کی وجہ سے خودکشی کی اور انہوں نے انہیں میسیجز بھی کیے تھے لیکن انہوں نے انہیں وقت پر جوابات نہیں دیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک دوست میک اپ آرٹسٹ تھے، جنہوں نے محض 23 یا 24 سال کی عمر میں خودکشی کی۔

ان کے مطابق میک اپ آرٹسٹ دوست کی خودکشی سے دو دن قبل انہوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کا وقت طے کیا تھا اور انہیں ان سے اپنا میک اپ بھی کروانا تھا لیکن اچانک ان کے دوست نے خودکشی کرلی۔

عمارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے دوست گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان رہتے تھے لیکن انہوں نے ان کے گھریلو مسائل کی وضاحت نہیں کی۔

ماڈل و اداکارہ نے مزید بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ ہی عرصے بعد ان کی ایک دوست لڑکی نے بھی خودکشی کرلی۔

عمارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی سے ان کی دوست فیس بک پر ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ رہتا تھا اور خودکشی سے قبل ان کی دوست نے انہیں میسیج تک بھیجا تھا۔

انہوں نے اس بات پر اظہار افسوس بھی کیا کہ انہوں نے مصروفیات کی وجہ سے اپنی دوست کا میسیج دیکھا نہ انہیں جواب دیا لیکن ان کی خودکشی کے بعد انہیں اس بات پر افسوس ہوا کہ کاش وہ ان سے ایک بار بات کرلیتیں۔

عمارہ چوہدری کے مطابق انہیں اب لگتا ہے کہ اگر وہ اپنی دوست سے بات کرلیتیں تو شاید وہ انہیں بچا سکتی تھیں لیکن افسوس انہوں نے ان کا میسیج ملنے کے باوجود ان سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی دوست بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پریشان تھیں۔

خیال رہے کہ عمارہ چوہدری نے گزشتہ ماہ جنوری میں کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ مختلف طیارے اڑاتی دکھائی دیتی ہیں۔

کمرشل پائلٹ بننے سے قبل عمارہ چوہدری ماڈلنگ سمیت ڈراموں میں اداکاری کرتی دکھائی دیتی تھیں لیکن کچھ عرصے وہ اسکرین سے دور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024