سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
پی ٹی آئی وفد نے بھی محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار بننے پر آمادگی ظاہر کردی۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی تصدیق کر دی۔