• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پی ایس ایل 9: آج کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

شائع March 2, 2024
فائل فوٹو: پی سی بی
فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تاہم ڈان نیوز کے مطابق دن کے وقت بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات 100 فیصد ہیں جبکہ رات کو بارش کے 90 فیصد امکانات ہیں۔

گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کراچی کنگز کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی یہ صورتحال ہے۔

پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، ٹیم نے اب تک 5 میں سے 3 میچ جیتے ہیں، 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت پائی اور 6 میں سے 6 میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

اس کےعلاوہ کوئٹہ 5 میچ کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے، ٹیم نے 4 میچ جیتے جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جب کہ اسلام آباد کو 5 میں سے 3 میچوں میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچز میں کامیاب ہوئی جس کے بعد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پٌر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024