• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بابر اعظم کی اے ایس پی شہر بانو کیساتھ آئی ننھی بچی کو آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل

شائع March 2, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی اے ایس پی شہربانو کے ساتھ آئی ننھی بچی کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ خاتون پولیس افسر کی بیٹی ہے۔

یہ ویڈیو 26 فروری کی ہے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے، اس دوران بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 111 رنز شاندار اننگز کھیلی تھیں، جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی اور انہیں آٹوگراف بھی دیے۔

اس دوران ان کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم پہلے ننھی مداح کو گود میں اُٹھاتے ہیں اور پھر انہیں آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ننھی بچی اے ایس پی شہر بانو کی بیٹی ہے۔

یاد رہے کہ 25 فروری کو لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نقوی کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024