• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

فرحان سعید کو بینڈ میں اس وقت شامل کیا، جب وہ درست انداز میں گا نہیں پاتے تھے، گوہر ممتاز

شائع March 1, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار و موسیقار گوہر ممتاز نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انہوں نے فرحان سعید کو اپنے میوزیکل بینڈ جل میں اس وقت عاطف اسلم کے متبادل کے طور پر شامل کیا جب انہیں اچھی طرح گلوکاری بھی نہیں آتی تھی۔

گوہر ممتاز نے انسٹاگرام اسٹوری میں فرحان سعید کی جانب سے مختلف شہروں میں کیے گئے اپنے میوزک کنسرٹس کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فرحان سعید سے متعلق گفتگو کی۔

گوہر ممتاز نے واضح کیا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فرحان سعید کے لیے اچھے موڈ میں حقیقت پر مبنی باتیں کہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ فرحان سعید کو وہ اپنا چھوٹا بھائی اور بہترین دوست مانتے ہیں اور اسی لیے ہی وہ ان کے حوالے سے بات کرتے رہتے ہیں جو کہ حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں۔

گوہر ممتاز نے لکھا کہ انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ ہر بار ان کے بینڈ کو گلوکار کیوں چھوڑ جاتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ فرحان سعید بھی عاطف اسلم بننا چاہتے تھے۔

گلوکار نے لکھا کہ انہوں نے فرحان سعید کو میوزیکل بینڈ جل میں اس وقت شامل کیا جب فرحان کو اچھی طرح گلوکاری بھی نہیں آتی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ فرحان سعید کو بینڈ کے مشہور گانے عادت کو گانے کے لیے بینڈ میں شامل کیا گیا اور اس وقت انہیں بہتر انداز میں گلوکاری نہیں آتی تھی۔

گوہر ممتاز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فرحان سعید نے انسٹاگرام پر جو ابھی مختلف شہروں کے میوزک کنسرٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں بھی وہ ٹھیک طرح سے گلوکاری نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے لکھا کہ کاش فرحان سعید کو کوئی یہ بات ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے سے قبل بتاتا۔

حالیہ پوسٹ سے قبل گزشتہ ہفتے گوہر ممتاز نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فرحان سعید ان کے بینڈ جل سے اس لیے الگ ہوئے، کیوں کہ وہ بھی عاطف اسلم بننا چاہتے تھے اور وہ بھی بولی وڈ جانا چاہتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024