• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملتان، پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

شائع March 1, 2024
— فائل فوٹو: سی بی سی نیوز
— فائل فوٹو: سی بی سی نیوز

صوبہ سندھ کے شہر کراچی، صوبہ پنجاب کے شہر ملتان اور صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملتان، پشاور اور کراچی کے علاقے ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، مستقبل کے معماروں کو اس موذی مرض سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024