• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کراچی میں آج دوپہر سے رات تک تیز بارش کے چار اسپیل کی پیش گوئی

شائع March 1, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج دوپہر سے رات تک تیز بارش کے چار اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر سندھ بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج یکم مارچ کو کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی تھی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کیا تھا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں یکم مارچ کو پورا دن رات گئے تک معتدل اور تیز بارش ہوگی۔

انہوں نے یکم مارچ سے آئندہ 3 سے 4 روز تک شہر کا درجہ حرارت بھی گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگا، سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید کہا تھا کہ دن میں ہلکی جبکہ شام میں تیز بارش ہوگی، صبح سے مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تیز بارش کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے آج نجی و سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ہوگا۔

تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی عوام سے غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024