• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

شائع March 1, 2024
اسپیکر کے لیے ایاز صادق اور عامر ڈوگر نے کاغذات سیکریٹری قومی اسمبلی جمع کرادیے تھے—فائل فوٹو:
اسپیکر کے لیے ایاز صادق اور عامر ڈوگر نے کاغذات سیکریٹری قومی اسمبلی جمع کرادیے تھے—فائل فوٹو:

قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج صبح 10 بجے ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے عامر ڈوگر سے ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے کاغذات سیکریٹری قومی اسمبلی جمع کرادیے تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جنیداکبر سے ہوگا۔

اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاانتخاب خفیہ رائےشماری سے ہوگا، نیا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد موجودہ اسپیکر راجا پرویز اشرف سبکدوش ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے 336 میں سے 302 ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب 3 مارچ کو کرے گی، قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے امیدواران کو کاغذات نامزدگی 2 مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں۔

وزیر اعظم کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے شہبازشریف اور پی ٹی آئی کے عمر ایوب مدمقابل ہیں۔

دوسری جانب سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن صدر، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، انہوں نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پارلیمانی الیکشن کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

اس کےعلاوہ ایم کیوایم پاکستان نے اسپیکر اور وزیراعظم کے الیکشن میں (ن) لیگ کو ووٹ دینے اور وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024