• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان

شائع February 29, 2024
صدر عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی— فائل فوٹو: ڈان
صدر عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی— فائل فوٹو: ڈان

عوامی نیشنل پارٹی نے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری کو ووٹ نہ دینے اور پارلیمان میں کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی اسمبلی میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این پی کے اراکین کسی بھی اسمبلی یا سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ اے این پی ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اکثریتی جماعتوں نے ہمیں عہدوں کی پیشکش کی لیکن اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات میں جس طرح پیسوں کا استعمال کیا گیا، اس کی نظیرنہیں ملتی اور مطالبہ کیا کہ مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025