• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آئی ایم ایف کو خط گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے، سراج الحق

شائع February 29, 2024
امیر جماعت اسلامی سراج الحق— فوٹو: ڈان نیوز
امیر جماعت اسلامی سراج الحق— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے اور بیرونی ادارے کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کے لیے خط قومی مفاد میں نہیں۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیں، موجودہ الیکشن سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور امریکا نے بھی پاکستان میں الیکشن کا آڈٹ کروانے کا کہہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جمہوریت بچاؤ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اور ہم الیکشن اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے پاکستان کی معیشت مزید تباہ ہوجائے گی، آئی ایم ایف سے آئندہ نسلیں مقروض ہیں اور روز بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف و ورلڈ بینک کے بدلےغیر سودی نظام معیشت کا پورا سسٹم ہے اور ہمیں اسی کو اپنانے کی طرف جانا چاہیے، مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران خود کشکول لے کر آئی ایم ایف کے سامنے جھک جاتے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے گئے خط پر سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ادارے کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کے لیے خط قومی مفاد میں نہیں اور بیرونی دنیا کو آواز دینا مثبت نہیں غلط روایت ہے، پیپلزپارٹی والوں نے بھی امریکی اداروں اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024