• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ایم کیو ایم نے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی، ایاز صادق

شائع February 29, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

رہنما مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں سردار ایاز صادق، علیم خان، صادق سنجرانی، یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ اور خالد مگسی شامل تھے۔

ملاقات کے بعد سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان نے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے ووٹ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے آگے بھی سب کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر اور چئیرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ہم پھر سے ایم کیو ایم کے پاس آئیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیم سے متعلق مطالبے کو تسلیم کیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بہتری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت ایک تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت کے ثمرات عوام تک بھی پہنچنے چاہیے جس کے لیے آئین پاکستان کی مدد لینے کی کوشش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے جگہ اور گنجائش ہونی چاہیے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہماری اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینا چاہتے ہیں، جب تک عوام کی شرکت پاکستان کی جمہوریت میں نہیں ہو گی جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی، ہم نے وعدہ کیا ہے کہ انشااللہ ووٹ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025