• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
Live Election 2024

این اے 15: میاں نواز شریف سے جیتنے والے آزاد امیدوارکو فارم 49 جاری

شائع February 29, 2024

عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے میاں نواز شریف سے جیتنے والے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان کو فارم 49 جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر این اے 15 نے امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان کو فارم 49 جاری کیا، فارم جاری ہونے پر آزاد امیدوار کے حامیوں نے آر او آفس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

انتخابات میں آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی تھی ، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر تھے۔

بعد ازاں میاں نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فارم 49 روکنے کے لیے عذرداری درخواست دی گئی تھی جو گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے خارج کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025