• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

درخواست ضمانت کا معاملہ: آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک حاضری کا حکم

شائع February 29, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر حاضری کاحکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 ،بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔

وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پروڈکشن کے آرڈر ہوئے تھے۔

وکلا نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کرانے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے ہدایت دی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں۔

جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024