• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی

شائع February 29, 2024

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنے پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی ہے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں بچوں کے کپڑے اور جوتوں کی تصویر بنی ہے اور ساتھ ہی ستمبر 2024 لکھا ہے۔

تصویر کے ذریعے اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رواں سال ستمبر میں بچے کی آمد متوقع ہے۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا پر پہلے ہی اداکارہ کے حمل کی خبریں گردش کررہی تھیں، اداکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دپیکا پڈوکون حمل کے تیسرے اور چھٹے ماہ کے درمیان ہیں۔

قبل ازیں ووگ سنگاپور کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ سے فیملی پلاننگ اور مستقبل میں بچے پیدا کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ جلد ماں بنیں اور نئی فیملی شروع کریں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 5 سال تعلقات میں رہنے کے بعد نومبر 2018 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024