• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بابر کیساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، محمد عامر

شائع February 29, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سابق کپتان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے 26 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے، اس دوران بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 111 رنز شاندار اننگز کھیلی تھیں، جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے بابراعظم سے کسی قسم کی ذاتی دشمنی کی تردید کی۔

محمد عامر نے کہا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم ایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں، اور ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کی سنچری اور شاندار شاٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ کہتا تھا کہ اسے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کھیلنا چاہیے اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھی علامت ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے جس طرح اپنی آخری اننگز میں شاٹس کھیلے ہیں اگر وہ پاکستان ٹیم کے لیے بھی ایسے ہی کھیلیں تو قومی ٹیم کے لیے بھی اچھا ہوگا۔’

خیال رہے کہ محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ بابر اعظم پشاور زلمی کے لیے کھیل رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024