• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل9 میں منرو کی جارحانہ بیٹنگ، کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

شائع February 29, 2024
کولن منرو نے میچ میں 82رنز کی شاندار اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
کولن منرو نے میچ میں 82رنز کی شاندار اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی اننگز کی ابتدا کچھ اچھی نہ تھی اور 17 کے مجموعے پر ٹم سیفرٹ صرف 8 رنز بنانے کے بعد اسٹمپ ہو کر عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کو عبید شاہ نے بولڈ کیا— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کو عبید شاہ نے بولڈ کیا— فوٹو: اے ایف پی

کپتان شان مسعود کا ساتھ دینے لیوس ڈی پلوئے آئے اور دونوں نے مل کر دوسری وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑتے ہوئے اسکور کو 57 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر پلوئے کی 15 گیندوں پر 24 رنز کی باری اختتام کو پہنچی۔

اسکور ابھی 73 تک ہی پہنچا تھا کہ کراچی کنگز کو دوہرا دھچکا لگا اور 27 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود کے ساتھ ساتھ شعیب ملک بھی پویلین لوٹ گئے۔

محمد نواز کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ بھی صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اس مشکل مرحلے پر کیرون پولارڈ کا ساتھ دینے عرفان خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے آخری 7 اوورز میں 76 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

کیرون پولارڈ نے اختتامی اوورز میں 48 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
کیرون پولارڈ نے اختتامی اوورز میں 48 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، پولارڈ نے 28 گیندوں پر 48 اور عرفان نے 22 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز ایلکس ہیلز اور کولن منرو نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 63 گیندوں پر 108 رنز کی شراکت بنا کر میچ کا یکطرفہ بنا دیا۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ایلکس ہیلز 7 چوکوں سے مزین 47 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے اینڈ سے منرو نے عمدہ بیٹنگ کا سلسللہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکور کو 138 تک پہنچا دیا۔

کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے 108رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے 108رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

منرو سنچری کی جانب گامزن تھے لیکن نواز ایک گیند کو سمجھنے میں ناکام رہے اور انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا، انہوں نے 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔

نئے بلے باز عماد وسیم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہا اور وہ اس مرتبہ کھاتا کھولے بغیر ہی تبریز شمسی کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے مزید کسی نقصان کے ہدف تک رسائی حاصل کر کے اپنی ٹیم کو 9 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

آغا سلمان نے 25 اور شاداب نے 10 رنز کی باری کھیلی۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے تبریز شمسی کی گیند پر عماد وسیم کا کیچ لیا— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے تبریز شمسی کی گیند پر عماد وسیم کا کیچ لیا— فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

کولن منرو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024