• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

سبزیوں کا زیادہ استعمال سلیپ اپنیا سے بچانے میں مددگار

شائع February 28, 2024
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال سلیپ اپنیا جیسی بیماری کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

سلیپ اپنیا نیند میں سانس لینے میں دشواری کی سنگین بیماری ہے، اوبیسٹریکٹیو سلیپ اپنیا کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اوبیسٹر سلیپ اپنیا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ سینٹرل سلیپ اپنیا کے برعکس اس عارضے میں دماغ جسم کو سانس نہ لینے کی ہدایت کرتا ہے۔

یہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب سانس کی نالی، کمزور، بھاری یا پرسکون نرم ٹشوز کے باعث بلاک ہوجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سانس کی اوپری نالی میں رکاوٹ کے باعث آپ سانس نہیں لے پاتے، اکثر تو لوگوں کو اس کا علم ہی نہیں ہوتا، مگر یہ ایسے افراد کو دیکھنے والوں کے لیے بہت، بہت زیادہ خوفناک تجربہ ہوتا ہے۔

اگر اس کا علاج نہ کرایا جائے گا فشار خون، امراض قبل، ذیابیطس ٹائپ ٹو یا ڈپریشن بلکہ موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

مگر اب تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال اس بیماری کی شدت ک کم کرسکتا ہے۔

طبی جریدے ای آر جے کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے 1500 کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پھر ان افراد میں سلیپ اپنیا کی بیماری کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے تمام افراد کی جانب سے دن رات استعمال کی جانے والی غذائوں کو بھی نوٹ کیا اور پایا کہ جن افراد نے سبزیوں کا زیادہ استعمال کیا تھا، ان میں سلیپ اپنیا کی بیماری ہونے کے امکانات کم تھے۔

اسی طرح ماہرین نے پایا کہ جو لوگ سبزیوں کے بجائے تلی ہوئی، میٹھی، زیادہ چکنائی والی غذائیں یا سبزیاں بھی استعمال کرتے ہیں، ان میں سلیپ اپنیا کی بیماری ہونے کے امکانات 22 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024