• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
Live Election 2024

سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں، نواز شریف

شائع February 28, 2024

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں اپنی سیاست ضرور کریں، سیاست میں مخالفت بھی ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آپ کا واسطہ اس مرتبہ بھی ایسے لوگوں سے پڑا ہے جن کی ذہنیت مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ہم 2013 کا الیکشن جیتے تو شروع سے ہی دھاندلی، دھاندلی کی رٹ لگنی شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز 35 پنکچر کی بات کیا کرتے تھے، پھر حکومت بننے سے قبل انتخابی مہم کے دوران وہ گر کر زخمی ہو گئے، ہم سب سے پہلے ان کی مزاج پرسی کے لیے ہسپتال پہنچے اور ہم نے اپنی انتخابی مہم کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا تھا، ہماری پارٹی کے جیتنے کے بعد میں ان کے گھر گیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں جکہ سب جماعتوں ایک خاص ایجنڈے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اپنی سیاست ضرور کریں، سیاست میں مخالفت بھی ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں، میں بنی گالا میں ان کے گھر گیا اور وہاں طے ہوا کہ سب اکٹھے چلیں گے، اس کے بعد ہم نے اپنا کام شروع کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025