• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کراچی: دوران تقریب ہوائی فائرنگ، ڈی آئی جی کا ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم

شائع February 28, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کی وائرل کانوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جنوبی اسد رضا نے پولیس کو فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ شہر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی سخت ممانعت ہے، فیز ایٹ میں ڈی ایچ اے کے اسکول اور کالجوں کے طالب علموں نے بیچ بنک کا ایونٹ رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیچ بنک 2024 کی تقریب کو واٹس ایپ کے ذریعے سے آرگنائزر کیا گیا تھا ، تقریب کے دوران فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس سے فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے، ڈیفنس فیز 8 میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک مرکزی ملزم بلال اخوند کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کالج کا طالب علم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول اور سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے سے مزید کارروائی بھی کی جارہی ہے، ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ پولیس نے کالج انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے اور ایونٹ آرگنائزر کرنے والے طالب علموں کے خلاف تادیبی کارروائی کی شفارش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کی گاڑیوں کی بھی نشاہدہی کرلی گئی ہے، ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر رجسٹر کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024