• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کنزہ ہاشمی کا شوبز کی پہلی کمائی سے متعلق حیران کن دعویٰ

شائع February 28, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی شوبز کی پہلی کمائی سے متعلق حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے انہیں انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 16 برس کی عمر میں پہلے ڈرامے میں کام کے لیے 5 لاکھ روپے کی پیش کش ہوئی تھی۔

کنزہ ہاشمی نے ایک دہائی قبل محض 16 سال کی عمر میں معاون کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہیں شوبز میں 10 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

حال ہی میں وہ مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہو سکتی ہے اور آگے کا انہیں نہیں پتا کہ انہیں کتنی بار محبت ہوگی۔

انہوں نے اپنی پہلی محبت سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم بتایا کیا کہ وہ یک طرفہ محبت نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی شوبز شخصیت پر کبھی فدا نہیں رہیں، وہ شوبز میں آنے سے قبل شوبز سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتی تھیں۔

کنزہ ہاشمی نے ایک سوال پر اعتراف کیا کہ انہیں زوال سے بہت ڈر لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار سوچتی ہیں کہ ابھی وہ جوان اور خوبصورت ہیں، کبھی وہ ایسی نہیں رہیں گی اور انہیں یہی سوچ کر ڈر لگتا ہے۔

کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مصروفیات کی وجہ سے بعض اوقات وہ اپنے خاندان کے افراد سے کئی کئی ماہ بعد ملتی ہیں، تب وہ اپنے زائد العمر رشتے داروں کو دیکھتی ہیں تو وہ کافی تبدیل نظر آتے ہیں، تب وہ یہ سوچتی ہیں کہ کاش وہ اپنے پیاروں کی عمر کو روک سکتیں۔

شوبز کی پہلی کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنزہ ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ انہیں 16 سال کی عمر میں 10 سال قبل اپنے پہلے ڈرامے کے لیے 5 لاکھ روپے کی پیش کش ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پانچ لاکھ روپے کی پیش کش سن کر اندر ہی اندر حیران رہ گئیں لیکن انہوں نے بظاہر اس کا اظہار نہیں کیا اور پھر کام کرنے کے بعد انہیں پورے پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024