• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

مریم نواز نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، عفت عمر کا دعویٰ

شائع February 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کبھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

عفت عمر کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں مریم نواز کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

عفت عمر کے مطابق مریم نواز حالیہ دور میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاست دان ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں۔

مریم نواز کی جانب سے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کروائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔

اداکارہ کے مطابق وہ مریم نواز کو کالج کے زمانے سے جانتی ہیں، وہ ان کے ساتھ کالج میں تھیں، تب بھی وہ خوبصورت تھیں لیکن کچھ زائد الوزن تھیں۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سرجری والے چہرے دور سے ہی الگ نظر آتے ہیں، مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہیں، وہ اپنے چہرے کا خیال رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہوسکتا ہے کہ مریم نواز بھی دوسری خواتین کی طرح کریموں کا استعمال کرتی ہوں لیکن انہوں نے کچھ کاٹا، کوٹا نہیں ہے، ان کی چمکتی رنگت قدرتی ہے۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ مریم نواز خوبصورت اور پیاری عورت ہیں جب وہ کالج میں ان کے ساتھ پڑھتی تھیں تب بھی ان کے چہرے سے لائٹیں نکلتی تھیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں رہتی ہیں کہ مریم نواز نے خود کو خوبصورت اور جوان رکھنے کے لیے چہرے کی پلاسٹک یا میک اپ سرجری کرا رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024