• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

شائع February 28, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

اجلاس میں زمرک خان اچکزئی سمیت 58 اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں قیام امن کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسمبلی اجلاس میں مجموی طور پر 65 میں سے 58 نومنتخب اراکین نے رکن اسمبلی کا حلف لیا۔

تین حلقوں پر نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے سبب انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا۔

ایک حلقہ پر سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی نشست پر حلف لینے کے خالی ہے، جبکہ میر صادق سنجرانی اور جام کمال کوئٹہ میں موجود نہ ہونے کے باعث حلف نہیں لے سکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024