• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

میاں چنوں: تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

شائع February 28, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے سامنے تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہو کر اسکول جانے والی 3 طالبات کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ شیزہ فاطمہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والی طالبات کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

پولیس نے کار ڈرائیور علی فضل کو حراست میں لیا ہے اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر خانیوال رانا عمر فاروق نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق لڑکی کے ورثا کو ہر ممکن انصاف ملے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرکے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024