• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے، نوال سعید

شائع February 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا رہتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک مزاحیہ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

شو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے اداکار ہیں جن کے ساتھ وہ بار بار کام کرنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے۔

انہوں نے اداکار حارث، شہروز اور زاہد کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے مرد اداکار ایسے ہیں جو بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔

نوال سعید کے مطابق ساتھی مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرتے وقت انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھا کام کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ ان کے ساتھ کام کے معاملے پر گفتگو بھی کرتی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ساتھی خاتون اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کے ان کے تجربات اچھے نہیں رہے۔

اس ہر میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کا کس خاتون ساتھی اداکارہ کے ساتھ کون سے ڈرامے میں کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ اب کی بات نہیں ہے بلکہ اس وقت کی بات ہے جب انہوں نے نیا کیریئر شروع کیا تھا۔

اگرچہ نوال سعید نے کہا کہ ان کا ساتھی خواتین اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024