• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

گوادر: موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل ہونے سے دیواریں منہدم

شائع February 27, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

گوادر اور اس کے قریبی علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے سبب پانی گھروں میں داخل ہوگیا، متعدد گھروں کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق گوادر اور اس کے قریبی علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کا سلسلہ علی الصبح تک جاری رہا۔

ندی نالوں میں طغیانی کے بعد گوادر اولڈ سٹی، سربندر اور پشکان میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے بعد مکین گھروں سے باہر نکل آئے، متعدد گھروں کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔

گودار شہر میں سڑکوں پر بارش کا جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

صوبے میں مزید بارش، برفباری کی پیشگوئی

دوسری جانب کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور کیچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور،گوادر، آوران، خضدار، قلات، تربت، قلعہ عبداللہ اور قلع سیف اللہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 15 جبکہ گوادر میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024